سابق مرکزی وزیر ونسینٹ ایچ پالا نے آج وزیراعظم نریندرمودی سے درخواست کی ہے کہ وہ ذبیحہ خانوں پر پابندی کے فیصلے کو واپس لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے قوانین میں ترمیم
کرنے کا حق صرف پارلیمنٹ
کے پاس ہے لیکن پارلیمنٹ کو بھی تمام فریقوں سے بات چیت کے بعد ہی کسی طرح
کا فیصلہ لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں سے بھی اس معاملے میں مشورہ لیا جانا چاہئے۔